میسٹا میں تحریک انصاف کا عوامی اجتماع منعقد

عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے اور پاکستان کے انتخابات میں کامیابی کا جشن منانے کے لیے اسٹاک ہوم کے علاقہ میسٹا میں تحریک انصاف کے اراکین نے ایک بڑا عوامی اجتماع منعقد کیا۔ اس تقریب کے میزبان تحریک انصاف سویڈن کے اراکین بابر علی، راجہ عبدالرحمٰن، فہد قاضی ، شیراز چوہدری ، چوہدری منیر گجر اور دیگر شامل تھے۔ جشن فتح کی اس تقریب میں اسٹاک ہوم کے مختلف علاقوں سے خواتین و حضرات نے بھر پور شرکت کی۔ فہد قاضی نے تقریب کی نظامت کے فرا ئض
ٖ سرانجام دیئے۔ بچوں نے مختلف سرگرمیاں پیش کرکے شرکاء سے خوب داد حاصل کی۔ سویڈن میں ۹ ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے سویڈش سیاسی جماعت سوشل ڈیموکریٹ کے راہنماؤں ماریہ اور سرکن کوسے نے خطاب کیا اور شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں۔ اسی حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے سائیں رحمت علی نے کہا کہ انتہا پسندوں کا راستہ روکنے کے لیے ہمیں جمہوری قوتوں کو مضبوط کرنا چاہیے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بابر علی کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ دوردراز سے عوام کی بڑی تعداد ہماری اپیل میں اس پروگرام میں شریک ہوئی ہے اور یہ بلاشبہ سویڈن میں پاکستانیوں کا سب سے بڑا سیاسی اجتماع ہے۔ انہوں نے کہا ہم تحریک انصاف کے مقاصد کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ میاں چنوں سے پی ٹی آئی کے سابق امیدوار رکن صوبائی اسمبلی چوہدری منیر گجر نے کہا جو لوگ یہ کہتے تھے کہ ہم عمران خان کو وزیراعظم کی شیروانی کا ایک بٹن بھی نہیں دیں گے وہ دیکھ لیں ہم نے نہ صرف وزیراعظم بلکہ تین صوبوں کے وزراء اعلیٰ کا منصب بھی حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے سپاہی ہیں اور پی ٹی آئی کے منشور کی کامیابی کے لیے جدوجہد جاری رکیں گے۔ اس موقع پر راجہ عبدالرحمٰن نے پروگرام میں مختلف سرگرمیوں میں شرکت کرنے والے بچوں میں انعامات پیش کئے۔ شرکا ء کی تواضع لذید کھانوں اور دیگر لوازمات سے کی گئی اور اس موقع پر انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر کاٹ بھی کاٹاگیا۔ تقریب کے آخر میں محمد یوسف کے طلبہ کی سنگت میں رجب علی خان کی گلوکاری نے خوب سماں پیدا کیا جس سے شرکاء نے خوب لطف اٹھایا۔ 

4 Sep 2018


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)