سٹاک ہوم سٹڈی سرکل کی ایک سو ایک ویں ماہانہ نشست

سٹاک ہوم ۔ نمائندہ خصوصی۔ سٹاک ہوم سٹڈی سرکل کی ماہانہ نشست منعقد ہوئی۔ اس مرتبہ یہ ایک سو ایک ویں نشست تھی۔ نشست کا موضوع قرآن حکیم کی روشنی میں آداب و اطوار تھا۔ گذشتہ نشست کی کاروائی کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے یہ بتایا گیا کہ سٹاک ہوم سٹڈی سرکل سویڈن کے ایک سوویں درس قرآن کی تقریب بڑے پیمانے پر منعقد کی گئی جس میں خواتین اور بچوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ اس نشست کی صدارت سفیر پاکستان طارق ضمیر نے کی تھی جبکہ مہمان خصوصی ڈنمارک سے کونسلر سید اعجاز حیدر بخاری تھے۔ وہ نشست وقت مقررہ پر شروع ہوئی اورتمام شرکاء نے نہایت نظم و ضبط سے مقررین کو سْنا۔ گذشتہ نشست کے خلاصہ کے بعد درس قرآن کے حوالے سے شرکاء کے لئے سورہ حجرات، سورہ نور اور سورہ احزاب کی روشنی میں آداب و اطوار کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو یہ نصیحتیں کیں ہیں تاکہ وہ کامیاب اور اچھے انسانوں کی طرح زندگی بسر کرسکیں ا ور مومن انہیں احکام خداوندی سمجھتے ہوئے عمل پیرا ہوتے ہیں۔ نشست کے دوسرے حصہ میں اردو نیٹ جاپان کے ایڈیٹر ناصر ناکاگاوا کی کتاب دنیا میری نظر میں کی تقریب رونمائی کی گئی۔ سٹاک ہوم سٹڈی سرکل فہم قرآنی کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ فکر اقبال اور اردو زبان کے فروغ میں بھی اپنا کرادر ادا کررہاہے اور یہ تقریب رونمائی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ جناب ناصر ناکا گاوا سویڈن میں مقبول ہیں اور اسی سال اپریل میں وہ یہاں تشریف لائے تھے اور انہوں نے سٹاک ہوم سٹڈی سرکل کی نشست میں شرکت بھی کی تھی جس میں ان کی پہلی کتاب دیس بنا پردیس کی تقریب رونمائی کی گئی۔ دنیا میری نظر میں ان کی دوسری کتاب ہے جس میں معروف اہل قلم کے تبصرے، جاپان کے بارے میں اہم معلومات، اہم مضامین کے علاوہ ان کے سفرنامے شامل ہیں۔ انہوں نے دنیا میری نظر میں بھارت، فلپائین، پاکستان، تھائی لینڈ، ہانک کانگ، کینیا اور قطر کے سفرنامے شامل کیے ہیں ان کا انداز تحریر بہت شگفتہ اور بے ساختہ ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ قاری ان کے ساتھ محو سفر ہے۔ شرکاء نے ان کی کتاب میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ اس موقع پر بھارت کی شاعرہ اسنیٰ بدر کے مجموعہ کلام منظر نامہ سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔ شاعری کے اس مجموعہ میں علامہ اقبال کی بعض نظموں کے موضوعات کو آگے بڑھانے کی کوشش کی گئی ہے۔منظر نامہ اردو شاعری میں ایک خوبصورت اضافہ کیا ہے۔سٹاک ہوم سٹڈی سرکل کی یہ نشست دینی و ادبی سرگرمیوں پر مشتمل رہی اور اگلی نشست 27 نومبر بورز اتوار منعقد ہوگی۔



The News was Published in

Daily Ausaf London
www.dailyausaf.com

http://bolinternational.net/archives/136402

http://universalurdupost.com/?p=40331

http://shanepakistan.com/?p=38882

http://sheheryar.es/?p=12740

http://www.gujratlink.com/overseas/news/detail/2016-10-20%20(08).gif

http://urdunetjpn.com/ur/2016/10/21/duniya-meri-nazar/



20 Oct 2016


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)