بچوں کے لئے عارف کسانہ کی کتاب اب فارسی زبان میں بھی شائع

سٹاک ہوم (نمائدہ خصوصی) دین اسلام کے بارے بچے اکثر سولات کرتے ہیں اور بعض اوقات والدین کے لیے ان سوالوں کے جواب دینا آسان نہیں ہوتا ہے۔ اس مشکل کا حل پیش کرتے ہوئے کالم نگار اور مصنف عارف محمود کسانہ نے بچوں کے اور والدین کے لیے ایک بہت کارآمد لکھی ہے جسے نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد نے’’ سبق آموز کہانیاں‘‘ کے عنوان سے گذشتہ سال شائع کیا تھا۔ اس کتاب میں بچوں کی جانب سے کیے گئے سوالات کے جوابات دلچسپ اور معلوماتی کہانیوں کی صورت میں دیا گیا ہے۔ اب یہ کتاب فارسی زبان میں بھی شائع ہوگئی ہے۔ اب تک یہ کتاب اردو، انگریزی، عربی،ہندی ، بنگالی، نارویجین اور فرانسیسی میں شائع ہوچکی ہے جبکہ بہت سی زبانوں میں اس کے ترجمہ کرنے کا کام جاری ہے۔ اس کتاب کا فارسی ترجمہ تہران یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر علی کوسوی کی نگرانی میں محترمہ فاطمہ طاہری پور اور زینب شکاری نے کیا ہے۔ یہ کتاب ایمزون پر دستیاب ہے اور اس لنک پر جاکر حاصل کی جاسکتی ہے۔

https://goo.gl/TJVXfx

11 Sep 2018


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)