ہارون رشید کے ساتھ سٹاک ہوم میں شام ۸ اپریل کو منائی جائے گی

سٹاک ہوم (عارف کسانہ سے) معروف تجزیہ نگار، صحافی اور کالم نویس ہارون رشید کے ساتھ سویڈن کے دارلحکومت سٹاک ہوم میں ایک شام منائی جائے گی۔ وہ ناروے میں قائم فلاحی تنظیم سکون کی دعوت پر اسکینڈے نیویا کا دورہ کرہے ہیں اور پاکستان انفارمیشن اینڈ کلچرل سوسائیٹی سویڈن کے تحت مورخہ ۸ اپریل بروزہفتہ تین بجے سٹاک ہوم کے نواحی علاقہ فتیا کے سکول میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ اس پروگرام میں خواتین بھی شرکت کریں گی۔ ان کے بے لاگ تبصروں اور پاکستان کی سیاست کے بارے میں غیر جانبدارانہ اور حقائق پر مبنی ٹھوس رائے رکھنے کی وجہ سے وہ ایک معتبر تجزیہ نگار کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی سویڈن آمد کے حوالے سے بہت جوش و خروش پایا جارہا ہے او ر پاکستانی کمیونیٹی انہیں سننے لئے بھر پور شرکت کرے گی۔۔

News was publihsed in
http://urdunetjpn.com/ur/2017/04/06/haroon-rasheed-in-sweden/
http://www.picss.se/urdu/archives/1703
http://www.urdufalak.net/urdu/2017/04/04/75256
http://www.urdunama.eu/2017/04/evening-with-haroon-rasheed_5.html
http://dailyausaf.com/europe/2017-04-04/25943
http://epaper.dailyausaf.com/popup.php?newssrc=issues/2017-04-05/11128/e205.gif
http://dailydastak.com/overseas2017/april/146.php




5 Apr 2017


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)