تحریک انصاف کی انتخابات میں کامیابی اور عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے کی خوشی کا جشن منانے میں خواتین بھی پر جوش ہیں۔ اسی سلسلہ میں اسٹاک ہوم کے نواحی علاقے فتیا میں محترمہ لبنیٰ سندھیلہ نے ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں شامل خواتین نے پی ٹی آئی کی انتخابات میں کامیابی پر بہت خوشی کا اظہار کیا۔ تحریک انصاف سویڈن کی خواتین اراکین نے پی ٹی آئی سویڈن کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ جو پینل بھی انہیں نمائندگی دے گا وہ ان کے ساتھ مل کر انتخابی مہم میں سرگرمی سے حصہ لیں گی۔ پی ٹی آئی سویڈن کی خواتین نے اس سلسلہ میں آگاہی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ پی ٹی آئی سویڈن کی خواتین اراکین نے اس سلسلہ میں محترمہ لبنیٰ سندھیلہ کو بھر پور تعاون کا یقین بھی دلایا۔
LINKS
https://www.urduqasid.se/%D8%A7%D8%B3%D9%B9%D8%A7%DA%A9-%DB%81%D9%88%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%AD%DB%8C-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%82%DB%92-%D9%81%D8%AA%DB%8C%D8%A7-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%AD%D8%AA%D8%B1%D9%85/