سید محمد علی کو پی ٹی آئی کے ایک گروپ نے صدر نامزد کردیا

اسٹاک ہوم (عارف کسانہ؍ نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سویڈن کے انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان ہونے کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے اور تحریک انصاف کے اراکین نے مستقبل کی قیادت کے انتخاب کے لیے صلاح مشورے شروع کردیئے ہیں۔ پی ٹی آئی سویڈن کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کئی پینل سامنے آرہے ہیں اور ہر پینل نے اراکین کی حمایت حاصل کرنے کے لیے اجتماعات شروع کردیئے ہیں۔ اسی سلسلے کا ایک پروگرام اسٹاک ہوم کے علاقے شیستا میں ہوا جس کی نظامت غزال مہدی نے کی۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ عمران خان نے سویڈش ماڈل کو اپنانے کا اعلان کیا ہے اس سے پی ٹی آئی سویڈن کی اہمیت میں اور بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے اراکین پر زور دیا کہ باصلاحیت قیادت منتخب کریں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی سویڈن کے سابق کوآرڈینیٹر سید محمد علی کی سیاسی خدمات پر ایک دستاویزی فلم دیکھائی گئی اور انہیں صدارت کے عہدہ کے لیے نامزد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا۔ پی آئی سویڈن کے سابق صدر ڈاکٹر عامر رشید نے بھی اس کی تائید کی۔ سید محمد علی کا کہنا تھا کہ اگر وہ منتخب ہوئے تو وہ پاکستان کی بہتری کے لیے مربوط پروگرام بنائیں گے اور سویڈن سے بہت امور میں معلومات وہاں بھیجیں گے۔ اس موقع پر 9 ستمبر کو سویڈن کے انتخابات میں پاکستانی نڑاد امیدوار سارہ کوکو سلام نے بھی خطاب کیا اور اپیل کہ ان انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں۔

 

3 Sep 2018


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)