انتہا پسندی کے حوالے سے سویڈش قومی سیمینار ہفتہ کے روز سٹاک ہوم میں ہوگا۔


سٹاک ہوم( عارف کسانہ) سویڈش نیشنل امیگرنٹ ایسوسی ایشن ہر سال مختلف موضوعات پر سالانہ سیمینار منعقد کرتی ہے۔ اس سا ل معاشرہ میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کو موضوع بنایا گیا ہے۔ یہ پروگرام مورخہ ۲۱ نومبر بروز ہفتہ دن ایک بجے سٹاک ہوم کے نواحی علاقے فتیا میں کثیر الاقوامی ثقافتی مرکز کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ سیمینار میں معاشرہ میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کی وجوہات، اسے روکنے کے لیے اقدامات، سول سوسائیٹی اور سیاستدانوں کی ذمہ داریاں اور انتہا پسندی کے چیلنج کے حوالے سے اظہار خیال ہوگا۔ نیشنل امیگرنٹ فورم کے صدر جعفر مغل شرکاء کو خوش آمدید کہیں گے۔ سیمینار میں انتہا پسندی کے حوالے سے آغازمیں ایک پینل کے اراکین اپنا اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔Michael McEachrane اس پینل کا تعارف کرائیں گے۔ پینل میں سویڈش حکومت کی انتہا پسندی کے خاتمہ کے لیے نیشنل کوآرڈی نیٹر اور سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کی سابق سربراہ مونا سیلن، لند یونیورسٹی کے پروفیسر Jan Hj228rpe، اپسالا یونیورسٹی کے پروفیسر Mattias Gardell، گرین پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سٹیفن نیلسن، ناروے سے فتح مہدی الحسینی، سٹاک ہوم سٹڈی سرکل کے عارف کسانہ، دینیات کے ماہر حسنین گووانی اورسیاسیات اورتنازعات کے ماہر Felix unogwu شامل ہیں۔ سیمینار کی دوسری نشست میں شرکاء کو پینل سے سوالات کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس سیمینار کے منتظم رحمت علی اختتامی خطاب کریں گے۔ یہ پروگرام سویڈش زبان میں ہوگا اور اس میں شرکت کی دعوت عام ہے۔


Links for News
http://www.urdufalak.net/urdu/2015/11/18/68587
http://urdunetjpn.com/ur/2015/11/19/sweden-news-61/
http://i0.wp.com/europe.ausaf.pk/wp-content/uploads/2015/11/p311.jpg?zoom=2&resize=669%2C1094

19 Nov 2015


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)