سویڈن میں عید الفطر کا اعلان۔ پاکستانی مساجد میں نماز عید کے اوقات
سویڈن میں عید الفطر جمعہ کے روز 17 جولائی کو منائے جائے گی ۔ ملک کی مختلف مساجد نے اس کا پہلے ہی اعلان کردیا ہے۔ سویڈن میں زیادہ تر مساجد ترکی سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی ہیں جو آبزرویٹری کے کیلنڈر کے تحت رمضان اور عید مناتے ہیں۔ پاکستانی اور دیگر مساجد بھی اسی کیلنڈر کو اپناتے ہوئے اتفاق سے مذہبی ایام مناتے ہیں اور تمام پاکستانی مساجد نے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے کے باوجود متفقہ طور پر جمعہ کے روزہی عید کا فیصلہ کیا ہے
پاکستانی مساجد میں نامز عید کے اوقات
۔17 جولائی جمعہ کے روز نماز عید کے اجتماعات کی تفصیل کے مطابق ریکٹ ہال شیستا سٹاک ہوم میں ساڑھے آٹھ بجے امام محمد مسلم عید کی نماز کی امامت کریں گے۔
پاکستانی ایسوسی ایشن فتیا میں سید ہادی حسن کی امامت میں آٹھ بجے نماز عید ہوگی۔
مسجد اہل بیت میسٹا میں آٹھ بجے حافظ معصوم کی امامت میں ادا کی جائے گی۔
رنکے بی ترک مسجد میں تین بار نماز عید ادا کی جائے گی جو ساڑھے سات، ساڑھے آٹھ اور ساڑھے نو ہوں گی۔
فسکسیترا مسجد میں امام ابو اسمعیل کی امات میں سات بجے نماز عید ہوگی
دوسری جماعت نو بجے ہوگی۔
غوثیہ اکیڈمی مرکز مدینہ مالمو میں نو بجے عید کی نماز ادا جائے گی
منہاج القرۤن کے تحت ترکی مسجد مالمو میں آٹھ بجے مولانا محمد اویس قادری عید کی نماز کی امات کرائیں گے
This News is Published in
Daily Ausaf London
http://europe.ausaf.pk/wp-content/uploads/2015/07/26.jpg
Hamari Web
http://www.hamariweb.com/news/newsdetailimage.aspx?id=1601954
Shane Pakistan
http://shanepakistan.com/?p=26578
Gujratlink
http://gujratlink.com/international/2015/july/12/zd17.gif
Watan News Int
http://watannews.dk/news/Detail.php?DailyID=14759
Daily Dastak
http://dailydastak.com/overseas_news_2015/july_2015/327.php
South Asian Pulse
http://www.sapulse.com/new_comments.php?id=11448_0_1_0_C
Urdu Net Japan
http://urdunetjpn.com/ur/2015/07/14/eid-in-sweden/
Other posts
- ایک کالم اپنی شریک حیات کے لئے
- اخوت کا بیاں ہو جا
- اسٹاک ہوم کے علاقہ میں پاکستانی نوجوان کا قتل
- مسئلہ کشمیر کا ممکنہ حل
- لالہ مشتاق کو سپردخاک کردیا گیا
- مسئلہ کشمیر اور اس کے تین فریق
- یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں سفارت خانہ پاکستان میں منعقد تقریب
- کے کے عزیز اور نقاش پاکستان چوہدری رحمت علی
- ایک عظیم مسیحا
- حمزہ علی عباسی اورڈاکٹر امجد ثاقب ۹ مارچ کواسٹاک ہوم آئیں گے