میلہ مورخہ25 اگست بروزہفتہ دو بجے حسبی کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگا

سٹاک ہوم کی پاکستانی کمیونیٹی حسب روایات اس سال بھی سالانہ پاکستان میلہ منعقد کررہی ہے۔ یہ میلہ مورخہ25 اگست بروزہفتہ دو بجے حسبی کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگا ۔ سویڈن میں ہونے والا یہ واحد میلہ ہے جو صرف پاکستانی ثقافت کا ترجمان ہے اور یہاں مقیم پاکستانیوں کا سب سے بڑا سالانہ ثقافتی تہوار اور فیملی فیسٹیول بن گیا ہے جس کاسب کو پورا سال انتظاررہتا ہے۔میلے کا مقصد پاکستانی ثقافت کو سویڈن میں متعارف کرانے کے ساتھ یہاں رہنے والے پاکستانیوں کو تفریح فراہم کرنا ہے۔ اس میلے میں پاکستانی ثقافت کے سارے رنگ موجود ہوتے ہیں۔ کھانے پینے ، کپڑوں، جیولری اور دوسری بہت سی چیزوں کے سٹال میلے کا اہم حصہ ہیں۔ملی نغمے، اسٹیج شو،طنزو مزاح اور دوسری سرگرمیاں شامل ہیں۔بہت سے انعامی پروگرام بھی میلے میں شامل ہوں گے۔سویڈن میں پاکستان کے سفیر احمد حسین دائیو میلہ میں مہمان خصوصی ہوں گے۔پاکستان میلہ کے انتظامات کو آخری شکل دینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم کمیونیٹی راہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجود خواتین وحضرات نے میلہ کے انتظامات کے سلسلہ میں مختلف تجاویز دیں اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔ پاکستان میلہ کی انتظامیہ نے اس توقع کا اظہار کیا ہے پاکستانی کمیونیٹی اس میں پہلے کی طرح بھر پور شرکت کرے گی۔

20 Aug 2018


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)