سالانہ پاکستان میلہ

سٹاک ہوم کی پاکستانی کمیونیٹی حسب روایات اس سال بھی سالانہ پاکستان میلہ منعقد کررہی ہے۔ یہ میلہ مورخہ ۲۵ جولائی بروز ہفتہ دو بجے حسبی کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہوگا ۔ یہ میلہ سویڈن میں پاکستانیوں کا سب سے بڑا سالانہ ثقافتی تہوار اور فیملی فیسٹیول بن گیا ہے جس کاسب کو پورا سال انتظاررہتا ہے۔میلے کا مقصد پاکستانی ثقافت کو سویڈن میں متعارف کرانے کے ساتھ یہاں رہنے والے پاکستانیوں کو تفریح فراہم کرنا ہے۔ اس میلے میں پاکستانی ثقافت کے سارے رنگ موجود ہوتے ہیں۔ کھانے پینے ، کپڑوں، جیولری اور دوسری بہت سی چیزوں کے سٹال میلے کا اہم حصہ ہیں۔ پاک سوی ڈرامہ سوسائیٹی کی جانب سے ایک رنگا پروگرام بھی پیش کیا جائے گا جس میں نغمے، اسٹیج شو، طنزو مزاح اور دوسری سرگرمیاں شامل ہیں۔ رجب علی، تصدق حسین، طہٰ علی اپنے ساتھیوں کے ساتھ نغمہ سرا ہوں گے جبکہ یوسف خان اور نواز خان طبلہ اور ڈھولک پر ان کا ساتھ دیں گے۔ بہت سے انعامی پروگرام بھی میلے کا حصہ ہیں۔ سفیر پاکستان جناب طارق ضمیر کی جانب سے میلے میں سب سے اچھے پاکستانی لباس کے حامل سٹال کو خصوصی انعام دیا جائے گا۔ میلہ کے انتظامات کو آخری شکل دینے کے لیے انتظامیہ کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں افضل فاروقی، آصف بٹ، زمان خان، ڈاکٹر محسن سلیمی، سعود، سلیم، محمد فاروق، چوہدری رحمت علی، علی لاشاری، سہیل صفدر، ظفر چوہدری، راجہ ناظم اور دوسروں نے شرکت کی اور اس توقع کا اظہار کیا ہے پاکستانی کمیونیٹی اس میں پہلے کی طرح بھر پور شرکت کرے گی۔

The News is published in these News Papers & Online sites

Gujrat Link
http://www.gujratlink.com/international/2015/july/16/zd03.gif

Urduline 
http://goo.gl/tOcrzx

Soth Asian Pulse
http://daily.urdupoint.com/columns/detail/all/arif-mahmud-kisana-524/iqbal-ka-asaal-muqaam-22201.html

Daily dastak
http://dailydastak.com/overseas_news_2015/july_2015/396.php

Urdu Net Japan
http://urdunetjpn.com/ur/2015/07/18/sweden-news-60/

 Shane Pakistan Germany
http://shanepakistan.com/?p=26723

16 Jul 2015


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)