معروف شاعرجمیل احسن کے بھائی ابن کلیم ملتان میں وفات پاگئے

سٹاک ہوم (عارف کسانہ) ایشین اردو سوسائٹی کے صدر اور سویڈن میں مقیم معروف شاعر جمیل احسن کے بڑے بھائی ابن کلیم احسن نظامی 12 مارچ کو ملتان میں قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔ مرحوم پاکستان کے معروف خطاط اور ہر دل عزیز شخصیت تھے۔ ان کا اصل نام حافظ محمد اقبال تھا لیکن انہوں نے شہرت ابن کلیم احسن نظامی کے نام سے حاصل کی۔ ان کے ایک صاحبزادے محمد مختار علی بھی پاکستان کے معروف خطاط ہیں۔ان کی وفات پر سویڈن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور دنیا بھر سے اہل قلم نے جمیل احسن سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

Links
http://dailyausaf.com/europe/2017-03-13/22887

http://epaper.dailyausaf.com/popup.php?newssrc=issues/2017-03-14/8935/e213.gif

http://www.picss.se/urdu/archives/1608

http://www.roznamadharti.com/tw_news/?view=26905.gif

http://bolinternational.net/archives/174669


14 Mar 2017


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)