ہالینڈ میں افکار تازہ کی تقریب پذیرائی اور مقابلہ حسن نعت

دی ہیگ، ہالینڈ: نوجوان نسل کو اسلامی کی تعلیمات سے روشناس کرانا اور اُن کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دینا ہم سب کا فرض ہے۔ اسلام ایک جامد دین نہیں بلکہ یہ حرکی نظریے کا حامل ہے۔ محافل نعت اور دیگر دینی محافل بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ دور حاضر میں فکر اقبال ہمارے لئے مشعل راہ ہے اورعارف کسانہ کی کتاب افکار تازہ کے اکثر مضامین اسی فکر کے حامل ہیں۔ یہ امر نہایت خوش آئند ہے کہ یورپ میں عارف کسانہ جیسے لکھنے والے موجود ہیں جن کی تحریروں سے بہت سے لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ہالینڈ (دی نیدر لینڈز) میں پاکستان کے سفیر جناب معظم احمد خان نے دی ہیگ میں ہونی والی ایک تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ تقریب بارہویں عظیمی کل یورپ مقابلہ حسن نعت کے سلسلہ میں منعقد کی گئی تھی جس میں عارف کسانہ کی کتاب افکار تازہ کی تقریب پذیرائی بھی شامل تھی۔ ڈنمارک سے کونسلر بلدیہ سید اعجاز حیدر بخاری کی تلاوت کلام پاک سے اس بابرکت محفل کا آغاز ہوا جبکہ صدارت کے فرائض حاجی جاوید عظیمی نے سرانجام دئیے۔ سوئٹرز لینڈ سے تشریف لائے سید علی جیلانی نے نظامت کے فرائض بہت خوبصورتی سے ادا کئے اور اُن کے صاحبزادے سید زین جیلانی نے بہت دلنشین انداز میں نعت سنا کر شرکاء سے داد تحسین حاصل کی۔ مقابلہ نعت خوانی کے لئے سید اعجاز حیدر بخاری، مولانا عبدالطیف چشتی اور سید علی جیلانی نے ادا کئے۔ مقابلہ میں حصہ لینے والوں میں ہالینڈ سے فارس ابراہیم، آسٹریا سے محمد ممتاز اور احمد احسن، سوئٹزرلینڈ سے خالد ارشد، ڈنمارک سے عمران اقبال، سویڈن سے شاہد خان، بیلجیئم سے عبدالمالک، اور اٹلی سے محمد ہارون قادری نے حصہ لیا۔ منصفین کے فیصلہ کے مطابق عمران اقبال اول، شاہد خان دوسرے اور فارس ابراہیم نے تیسرا انعام حاصل کیا۔سید اعجاز حیدر بخاری نے شرکاء کو بتایا کہ مقابل اس قدر سخت تھا کہ منصفین کے لئے فیصلہ کرنا مشکل تھا۔ سابقہ مقابلوں میں اول انعام حاصل کرنے والے ملک وقاص نے بھی ہدیہ نعت پیش کیا۔سفیر پاکستان جناب معظم احمد خان نے جیتنے والوں میں انعامی کپ، کتاب افکار تازہ اور اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر عارف کسانہ نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محبت رسول کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی زندگی کو اسوہ حسنہ کی روشنی کے مطابق بسر کریں۔ حضور مجسم قرآن تھے ہمیں قرآن کے احکامات کے مطابق اپنے شب وروز بسر کرنے چاہیں۔ افکار تازہ کی پذیرائی پر انہوں نے شکریہ ادا کیا۔ سنئیر صحافی راجہ فاروق حیدر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے افکار تازہ کا مطالعہ کیا ہے اور مجھے یہ دیکھ کرخوشی ہوئی ہے کہ یہ ایک منفرد کتاب جس میں بہت سے اہم موضوعات پر مضامین شامل ہیں اور اس کا مطالعہ ہر ایک کے لئے بہت مفید ہوگا۔ اس میں عورتوں، اقلیتیوں، نوجوانوں، جہاد، فکر اقبال، میاں محمد بخش، تحریک پاکستان، یورپ مقیم تارکین وطن کے مسائل، قرآنی تعلیمات، سانئسی اور سماجی موضوعات پر بہت اہم اور معلوماتی تحریرں موجود ہیں۔ سفیر پاکستان معظم احمد خان نے انعامات حاصل کرنے والوں کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہ ہمیں اپنے بچوں کے ذہنوں میں اٹھنے والے سوالات کے جوابات دینا ہوں گے۔ دور حاضر کے مسائل کو حل کرنے کرنے کے لئے اجتہاد کی راہ اپنانا ہوگی۔ ہمارے آئمہ نے اپنے دور کو مسائل کو اسی انداز میں حل کیا تھا۔ رسول اکرم کا آخری خطبہ ہمارے لئے مینارہ نور میں جس میں قرآن اور سنت رسول کو معیار قرار دیا گیا ہے۔ یورپ میں پروان چڑھنے والی نوجوان نسل کو بہت سے چیلنج درپیش ہیں اور اُن کی رہنمائی کے لئے اہل قلم کو آگے آنا چاہیے۔ یہ امرخوش آئندہے کہ ہمارے درمیان عارف کسانہ جیسے لکھنے والے موجود ہیں جو یورپ میں رہنے کی وجہ سے یہاں کے مسائل سے آگاہ ہیں اورا س بارے میں لکھ رہے ہیں۔ مجھے ان کی کتاب افکار تازہ پڑھنے کا اتفاق ہوا ہے اور میں اسے بہت مفید پایا ہے۔ اس میں موجودہ وقت کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے قرآنی تعلیمات اور فکر اقبال سے رہنمائی لی گئی ہے۔ تقریب کے صدر حاجی جاوید عظیمی نے شرکاء کا شکریہ ادا کہ وہ یورپ کے مختلف ممالک سے محبت رسول ؐ کو دلوں میں لیئے شریک ہوئے ہیں۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں کا بھی شکریہ دا جن کے تعاون سے اس تقریب کا انعقاد ہوا۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں، انتظامیہ اور بیرون ممالک سے شرکت کرنے والوں کو میڈل بھی دئیے گئے۔


This News is Published in
Daily Ausaf London
http://europe.ausaf.pk/wp-con…/uploads/2016-05-18/e2.jpgUrdu Net Japan
http://urdunetjpn.com/…/2016/05/18/dr-arif-mehmood-kisana-4/
Gujrat Link
http://gujratlink.com/international/2016/may/17/zd15.gif
Bol International
http://bolinternational.net/archives/95949
and soon will be read in
Pakban Internayional Germany
Shanepakistan Germany
Daily Pegham Belgium
Urdu line Germany
Daily Pukar
Daily Apnawatan Austria
Hamariweb Karachi
Universal Urdu Post UAE
Urdu Falak Norway
South Asian Pulse
The Bebak Italy
http://musawaatjapan.com/
Watan News Denmark
http://www.geourdu.com/
http://www.roznamadharti.com/holand_news/?view=007801.gif

http://www.roznamapakwatan.com/nws-dtls.php?nws=2751

18 May 2016


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)