منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے زیراہتمام امن کانفرنس 2018

ادارہ منہاج القرآن سویڈن کے زیر اہتمام مورخہ 5 اگست بروز اتوار پانچ بجے اسٹاک ہوم میں ایک عظیم الشان کانفرس منعقد ہورہی ہے جس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اخلاقی اور روحانی تربیت کے حوالے سے خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ اس پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے ادارہ منہاج القرآن سویڈن کے راہنما شفقت کھٹانہ نے بتایا کہ شیخ السلام علامہ طاہر القادری یورپ کے دو ماہ کے تفصیلی دورہ پر ہیں اور وہ اسی سلسلہ میں سویڈن تشریف لا رہے ہیں۔ سویڈن میں مقیم لوگ ان کے اس دورہ کاشدت سے انتظار کررہے ہیں اور وہ 5 اگست کو ہونے والے پروگرام میں بھر پور شرکت کریں گے جن میں خواتین اور اور بچے بھی شامل ہیں۔ عوام کی بڑی اکثریت کی شرکت کے پیش نظر اسٹاک ہوم میں ÅSO کالج کا ہال اس مقصد کے لیے حاصل کیا گیا ہے۔ پروگرام کے بعد شرکاء کی تواضع کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

LINKS

http://epaper.dailyausaf.com/popup.php?newssrc=issues/2018-07-31/57008/e306.gif


https://goo.gl/kpGx96

31 Jul 2018


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)