سبق آموز کہانیاں 2 شائع ہوگئی

سویڈن میں مقیم کالم نگار اور ادیب عارف محمود کسانہ کی ایک اور کتاب سبق آموز کہانیاں 2 شائع ہوگئی ہے ۔ بچوں کے لئے لکھی گئی اس کتاب کو نیشنل بک فاونڈیشن اسلام آباد نے شائع کیا اور یہ پورے پا کستان میں دستیاب ہے۔اس کتاب میں 20 کہانیاں شامل ہیں جو بچوں کے اسلام کے بارے میں کئے گئے سوالات کے جوابات کو دلچسپ کہانیوں کی صورت میں لکھا گیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ کتاب بچوں کی بنیادی دینی تعلیمات اور تربیت کے حوالے سے بہت مفید ثابت ہوگی۔ اس قبل عارف محمود کسانہ کی بچوں کے لئے کتاب سبق آموز کہانیاں بھی نیشنل بک فاﺅنڈیشن نے شائع کی ہے اور جو اس قدر مقبول ہوئی ہے کہ اس کا دوسرا ایڈیشن شائع کرنا پڑا ہے۔اس کتاب کادنیا کی بہت سی زبانوں میں ترجمہ بھی شائع ہوچکا ہے۔ سبق آموز کہانیاں 2 بچوں کے ادب میں ایک اور خوبصورت اضافہ ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ یہ کتاب بھی بچوں میں بہت مقبول ہوگی۔ والدین اور اساتذہ اسے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے مفید پائیں گے۔یہ کتاب نیشنل بک فاونڈیشن اسلام آباد اور اس کے پاکستان بھر میں موجود ذیلی دفاتر سے مل سکتی ہے
#arifkisana

weblinks
https://jang.com.pk/news/657118

https://www.dailyausaf.com/epaper/popup.php?newssrc=issues/2019-06-14/84118/e207.gif

http://shanepakistan.com/?p=65858

http://urdunetjpn.com/ur/2019/06/15/arif-mahmood-kisana-from-sweden-11/

https://www.dailydastak.com/overseas2019/06/279.php

https://www.dailydastak.com/overseas2019/06/279.php

13 Jun 2019


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)