بسنت میلہ اا اگست

پاکستان کرکٹ کلچرل ایسوسی ایشن کی زیرِاہتمام مورخہ۱۱ اگست بروز ہفتہ کو ہالندا گراؤنڈ، اسٹاک ہوم میں بسنت میلہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ یہ میلہ دو بجے سے آٹھ بجے تک جاری ہے گا۔بسنت میلہ میں مختلف تفریحی پروگرام پیش کیے جائیں گے جبکہ آسمان پر رنگی برنگی پتنگیں خوب سماں پیدا کریں گی ۔ کھانے پینے کے سٹال بھی میلہ کا حصہ ہونگے۔اس بسنت میلہ کے خصوصی مہمانوں میں سویڈن میں پاکستان کے سفیر جناب احمد حسین دائیو ، سویڈن کے وزیر برائے سول امور اردلان شکرابی ، بلدیہ بوتشر کا کی مئیر ایبا اوستلن اور بلدیہ ہوندگے میں قائد حزب اختلاف رس موس لین فورش ہوں گے جبکہ سویڈن سیاستدان اور زندگی کے مختلف امور سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی میلہ میں شرکت کریں گی۔ میلہ کے صدر مقصود خواجہ کے مطابق اس بسنت میلہ میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شرکت کرے گی۔

#Basantmeelastockholm

7 Aug 2018


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)