امتیاز گل کی عمران خان کو مبارک باد

تحریک انصاف سویڈن کے راہنما امتیاز گل نے عام انتخابات میں کامیابی پر عمران خان اور تحریک انصاف کے تمام کارکنوں کو دلی مبارک باد ی ہے اور کہا ہے جس نئے پاکستان کا ہمیں انتظار ہے وہ صبح طلوع ہوگئی ہے۔ انہوں نے عمران خان کے پہلے خطاب کو ایک عظیم قومی راہنما کی تقریر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہت حوصلہ ملا ہے اور ان کے دل خوشی سے جھوم اٹھے ہیں۔ پہلی پاکستان کی کسی سیاسی جماعت کے راہنما کی تقریر کو عالمی ذرائع ابلاغ نے براہ راست نشر کیا ہے۔ امتیاز گل نے کہا وہ روز اول سے ہی تحریک انصاف کے ساتھ وابستہ ہیں اور سویڈن میں ابتدائی دور میں رکنیت سازی میں شامل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے دور میں بیرون ملک مقیم پاکستانی اب اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں گے۔ انہوں نے عمران خان کو سویڈن کے دورہ کی بھی دعوت دی اور اس توقع کا اظہا رکیا کہ ان کا وزیر اعظم پاکستان کی حیثیت سے دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہوگا۔ 

27 Jul 2018


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)