مسئلہ کشمیر آخر کیسے حل ہوگا


مسئلہ کشمیر کے زمینی حقائق کو سمجھتے ہوئے غیر جذباتی انداز اور حقیقت پسندانہ طرز عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔ یہ ممکن ہی نہیں مسئلہ کے تینوں فریقین کی مرضی کے بغیر یہ معاملہ حل ہوجائے۔ کوئی ایک فریق بھی اسے حل نہیں کرسکتا کسی ایک فریق کی فتح اور دوسرے کی شکست کی صورت میں بھی پائیدار حل نہیں نکل سکے گا۔ تقسیم بھی اس مسئلہ کا حل نہیں. اگر اس مسئلہ کو حل نہ کیا گیا تو ۔ دونوں ممالک  ........۔

 

This Column was vastly published and some of liks are;

http://www.karwan.no/discussion/36929/2016-09-26/how-to-solve-kashmir-issue/

http://europe.ausaf.pk/wp-content/uploads/2016-09-24/e2.jpg

https://goo.gl/RXDPdk

http://bolinternational.net/archives/130240

http://urdunetjpn.com/ur/2016/09/23/dr-arif-kisana-from-sweden-13/

http://www.dailytaqat.com/3093-23.09.16/fpages/p4.jpg

http://www.dailyjammukashmir.net/admin/edition/pictures/Page%2045470.jpg

http://azkaar.com.pk/admin/ckfinder/userfiles/images/2016/9/24/p12.jpg

http://dailydastak.com/art_2016/153.php

http://www.gujratlink.com/overseas/news/detail/2016-09-24%20(12).gif

http://rehbar.in/2592016/newsdetails.asp?parentid=27066541&boxid=345238&linkid=203612&pageNum=5

http://sheheryar.es/?p=11421

http://www.urdufalak.net/urdu/2016/09/23/74514

http://universalurdupost.com/?p=38559

http://daily.urdupoint.com/columns/detail/all/arif-mahmud-kisana-524/masla-e-kashmir-akhir-kaise-haal-ho-ga-23331.html

http://dailyurduline.com/?p=713

http://dailypegham.com/ur/?p=12976

Text Form 

یہ اقوام متحدہ کے ایجنڈا پر یہ سب سے پرانا حل طلب مسئلہ ہے لیکن اقوام عالم کشمیر کی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سننے سے قاصر ہیں اور وہاں
ہونے والے مظالم پر آنکھیں بند کیئے ہوئے ہے۔ محکوم اور مجبور اقوام کے پاس عالمی حمایت ہی آخری سہارا ہوتا ہے۔ اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کی کونسل کے تیسویں اجلاس میں پاکستانی وزارت خارجہ کے وفد میں شامل مریم سعید اور صائمہ سلیم نے بہت موثر انداز سے نہ صرف عالمی برادری کو بھارتی مظالم سے آگاہ کیا بلکہ بھارتی وفد کو بھی لاجواب کردیا۔ اقوام متحدکی جنرل اسمبلی میں بھی مسئلہ کشمیر کی گونج ہے اور وزیر اعظم پاکستان نے بہت موثر انداز میں ایک بار پھر اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس مسئلہ کو حل کرانے میں اپنا کرادر ادا کرے۔ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگر کیا جانا ایک مستحسن قدم ہے لیکن مقبوضہ کشمیرمیں تمام تر بھارتی مظالم کے باوجود عالمی رائے اس پر توجہ نہیں دیتی اس لئے ضرورت اس امرکی ہے کہ آزادکشمیر حکومت کو یہ کرادر ادا دیاجائے کہ وہ خود عالمی برادی کے سامنے مسئلہ کشمیر پیش کرے۔ اس حقیقت کو سب تسلیم کرتے ہیں کہ جب خودکشمیری اپنی بات کہتے ہیں تو دنیا توجہ سے سُنتی ہے لیکن جب وہی بات پاکستان کرتا ہے تو اسے پاک بھارت تنازعہ سمجھا جاتا ہے اور وہ موثر نہیں ہوتی۔حکومت پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی کو موثر بنانے کی اشد ضرورت ہے لیکن وزیر خارجہ کی عد م موجودگی کے باعث یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔ پاکستان کے اپنے پرانے دوستوں کے ساتھ تعلقات میں روایتی گرم جوشی نہیں رہی بلکہ وہ اس کے حریف کے ساتھ زیادہ بہتر مراسم قائم کرچکے ہیں۔ بھارت الٹا پاکستان کو دہشت گر ملک ثابت کرنے کے لئے کوشاں ہے اور اسے تنہا کرنے کے لئے عمل پیرا ہے۔عالمی رائے عامہ کو گمراہ کی کوشش میں ایک باقاعدہ مہم شروع ہے لیکن پاکستان کی جوابی حکمت عملی کہیں نظر نہیں آرہی ۔ بھارت پاکستان کے مقابلہ میں اس لحاظ سے بہتر مقام پر ہے اُسے دہشت گردی، سیاسی انتشار، کرپشن اور بہت سے دوسرے ان مسائل کا سامنا نہیں جو پاکستان کے درد سر ہیں۔ اندرونی استحکام کے بغیر نہ بیرونی جارحیت کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے اور نہ عالمی رائے عامہ کی حمایت حاصل کی جاسکتی ہے۔ جس ملک میں انتخابات کے تین سال بعد بھی انتخابی دھاندلیوں کے خلاف احتجاج جاری ہو، حکمرانوں اور اعلیٰ عہدیداران پر کرپشن کے الزامات عام ہوں، ملک کا عدالتی نظام ناکارہ اور بے بس ہو، خون ناحق رزق خاک ہو، قانون کی حکمرانی نہ ہو اور ایک عام آدمی کے لئے دو وقت کی روٹی ہی بہت بڑا مسئلہ ہو وہ بیرونی جارحیت کا مقابلہ کس طرح کرے گا۔ ملک سے دہشت گردی اور دوسرے کئی مسائل کو ختم کرنے کے لئے فوج نے بہت قربانیاں دی ہیں لیکن سیاسی قیادت کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ایک مضبوط پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہو سکتاہے۔
مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے مشکل کام بھارتی قیادت کو یہ باور کرانا کہ وہ اس مسئلہ کے لئے آمادہ ہو۔ بھارت کی سول سوسائیٹی اس ضمن میں اہم کردار اداکرسکتی ہے۔ حالیہ دنوں میں وہاں کی سول سوسائیٹی اور حقوق انسانی کے علمبرداروں نے جموں کشمیرمیں ہونے والے ظلم کے خلاف دہلی اور بھارت کے دیگر کئی شہروں میں آواز بلند کرکے قابل تحسین کام کیا ہے۔ بھارت اور پاکستان کی سول سوسائیٹی ، صحافی، دانشور، حقوق انسانی کے علمبردار، سیاستدان اور عام عوام کو مل کر کشمیری عوام کے غیر مشروط حق خود آرادیت کی حمایت میں موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔سب سے اہم کردار یورپ اور دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کشمیری مزید متحرک اور متحد ہو کر بھر پور سفارتی مہمسے کرسکتے ہیں۔وہ عالمی رائے عامہ کو بیدار کرسکتے ہیں ۔ جن ممالک میں کشمیری مقیم ہیں وہاں کی حکومتوں، سیاستدانوں، حقوق انسانی کی تنظیموں، میڈیا ، عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ کے دفاتر کو بار بار اس مسئلہ کی سنگینی سے آگاہ کریں اور ایک ایسے حالات پیدا کردیں کہ بھارت اس مسئلہ کو حل کرنے کے بارے میں سوچنے پر مجبور ہوجائے۔ مسئلہ کشمیر کے زمینی حقائق کو سمجھتے ہوئے غیر جذباتی انداز اور حقیقت پسندانہ طرز عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔ یہ ممکن ہی نہیں مسئلہ کے تینوں فریقین کی مرضی کے بغیر یہ معاملہ حل ہوجائے۔ کوئی ایک فریق بھی اسے فوجی کارروائی سے حل نہیں کرسکتا کیونکہ اگر ایسا ہونا ہوتا تو کب کا ہوچکا ہوتا دوسرا یہ کہ اگر کوئی فوجی کارروائی سے کچھ علاقے پر قبضہ کربھی لے تو اسے برقرار رکھنا ممکن نہیں ہوگا اور کارگل آپریشن نے یہ واضح کردیا ہے۔ کسی ایک فریق کی فتح اور دوسرے کی شکست کی صورت میں بھی پائیدار حل نہیں نکل سکے گا۔ تقسیم بھی اس مسئلہ کا حل نہیں کیوں کہ ریاست جموں کشمیر پہلے ہی منقسم ہے۔ اگر اس مسئلہ کو حل نہ کیا گیا تو بھی جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں۔ دونوں ممالک اپنے وسائل دفاع اور ایک دوسرے کے ساتھ لڑنے میں صرف کرتے رہیں گے۔ سکولوں، ہسپتالوں، تعلم وتحقیق کے مراکز کی بجائے ایک دوسرے کو تباہ کرنے والے اسلحہ کے انبار لگانے کی دوڑ جاری رہے گی۔ اس صورت حال کا تقاضا ہے کہ حقیقت پسندانہ حل تلاش کیا جائے۔ بھارت کو یہ حقیقت تسلیم کرلینی چاہیے کہ کشمیری اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے ، کسی قیمت پر نہیں۔ نہ مالی مراعات نے کشمیریوں کو مطمئن کیا اور نہ ظلم نے تحریک آزادی ختم کیا۔ بھارت عالمی میڈیا کی اس آواز کو تسلیم کرلے کہ کشمیریوں کا صرف ایک مطالبہ ہے اور وہ ہے آزادی ۔ بھارت کو اس مسئلہ کے کسی آبرومندانہ حل کی طرف بڑھنا چاہیے۔ جب تک دونوں ممالک اٹوٹ انگ اور شہ رگ کی پالیسی ترک نہیں کرتے مسئلہ میں پیش رفت ممکن نہیں۔ پاکستان اور بھارت کے مابین کشمیر کو ایک بفر سٹیٹ کی صورت دینے سے مسئلہ کا ایسا حل نکل سکتا ہے جو سب کے قابل قبول ہوسکتا ہے۔ ریاست کے تمام منقسم حصوں کو ایک وحدت کی صورت میں ایک غیر فوجی خطہ بنایا جائے جبکہ پاکستان اور بھارت دونوں کا ریاست میں آزادانہ عمل دخل ہو۔ اس کے لئے اقوام متحدہ کی ٹرسٹی شپ کا طریقہ کار بھی اپنایا جاسکتا ہے۔ اگر اس مسئلہ کو حل کرنا ہے تو پاک بھارت قیادت کو اس پر غور کرنا ہوگا وگرنہ مستقبل بھی ماضی کی محاذ آرائی اور اپنے عوام کو روٹی دینے کی بجائے فوجی اخراجات پر رقم خرچ کرتے رہیں۔ سویڈن کے تھنک ٹینک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق بھارت دنیا میں اسلحہ اور فوجی سازوسامان کا سب سے بڑا خریدار ہے جبکہ اس کی کروڑوں عوام کو دو وقت کی روٹی اور سر چھپانے کے لئے گھر میسر نہیں۔بھارت اگر دنیا میں اپنا مقام پیدا کرنا چاہتا ہے تو اسے جمہوری اصولوں کو تسلیم کو تسلیم کرتے ہوئے کشمیریوں کو آزادانہ رائے شماری کا موقع دینا چاہیے۔اسے اپنے بانی وزیراعظم کا وہ وعدہ پورا کرنا چاہیے جو دنیا اور کشمیریوں کے ساتھ کیا تھا۔ پاکستان کو ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے یہ اعلان کرناچاہیے دونوں ممالک کشمیر کو ایک غیر فوجی علاقہ قرار دیں اور اسے سفارتی طور پر عالمی برادی کے سامنے رکھنے سے بھارت پر دباؤ میں بہت اضافہ ہوگا۔ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے دونوں حکومتوں کو جرات مندانہ فیصلے کرنا ہوں گے اور اسے حل کرنا خود اُن کے اپنے مفاد میں ہے۔
حریت کانفرنس کی طرف سے  جسٹس ڈیلیڈ نامی ایک کتابچے پرریاست جموں کشمیر کا جو نقشہ شائع کیا گیا ہے اس میں آزاد جموں کشمیر، پاکستان کے زیر انتظام گلگت بلتستان اور اقصائے چن کو نکال دیا گیا ہے۔ یہ ایک تاریخی بد دیانتی ہے جس سے تقسیم کشمیر کی بُو آتی ہے۔ امید ہے کہ حریت کانفرس اپنی اس غلطی کا ادراک کرتے ہوئے آئندہ پوری ریاست جموں کشمیر کا نقشہ شائع کرے گی اور دیگر جماعتوں اور اداروں کو یہ حقیقت پیش نظر رکھنی ہوگی۔ آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر جو پوری ریاست کی نمائندہ ہونے کی دعویٰ دار ہے اسے بھی ریاست کو پورا نقشہ سرکاری طور پر شائع کرنا چاہیے۔






 

26 Sep 2016


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)