کل یورپ عظیمی مقابلہ حسن نعت 15 مئی بروز اتوار جامع مسجد نور الالسلام دی ہیگ

بارہواں کل یورپ عظیمی مقابلہ حسن نعت مورخہ ۵۱ مئی بروز اتوار دن دو بجے جامع مسجد نور الالسلام دی ہیگ میں منعقد ہورہا ہے۔ مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتمام ہونے والے اس پروگرام کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ سالانہ مقابلہ حسن نعت کے مہمان خصوصی ہالینڈ میں پاکستان کے سفیر جناب معظم احمد خان اور اعزازی مہمان سویڈن سے عارف محمود کسانہ ہوں گے جبکہ تقریب کی صدارت حاجی محمد جاوید عظیمی کریں گے۔ یورپ بھر سے نعت خواں حضرات اس مقابلہ میں شرکت کررہے ہیں۔ سوئٹزر لینڈ سے سید علی جیلانی اور ادارہ منہاج القرآن ڈنمارک کے سابق صدر او ر کونسلر بلدیہ سید اعجاز حیدر بخاری منصفین کے فرائض سرانجام دیں گے۔ اس مقابل حسن نعت کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں خواتین اور بچے بھی شرکت کرتے ہیں۔




Links for news
http://bolinternational.net/archives/93203

http://europe.ausaf.pk/wp-content/uploads/2016-05-10/e2.jpg

http://urdunetjpn.com/ur/2016/05/10/naat-competition-in-hague/

http://gujratlink.com/international/2016/may/09/zd08.gif

http://www.dailypukar.com/showdetail.php?link=overseas-news/detail/4792.gif

10 May 2016


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)