سویڈن کے ایک پاکستانی طالب علم نے بہت بڑے مسئلہ کا حل پیش کردیا

سٹاک ہوم قدرتی گیس کی فراہمی کے لیے استعمال ہونے والی پائپ لائنوں سے گیس کا اخراج ماحولیات اور توانائی کے شعبہ کا اہم مسئلہ ہے۔ اسی طرح صنعتوں اور کیمیائی شعبہ میں میں گیسوں کا ضیائع اور Leakage انسانی صحت کے ساتھ معاشی اور دوسرے اہم مسائل پیدا کررہاہے۔ گیسوں کے اس غیر ضروری اخراج کا پتہ لگایا جانا بہت اہم مسئلہ ہے جس کے لیے افرادی قوت استعمال کی جاتی جو بجائے خود ایک خطرے کا کام ہے۔ اس اہم مسئلہ کو سویڈن کی اورے برو یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کے پاکستانی طالب علم محمد آصف ارائیں اور ان کی ٹیم نے حل کردیا ہے۔ ان کی تحقیقاتی ٹیم نے Mobile Robotics Olfaction کے ذریعہ سینسر استعمال کرتے ہوئے یہ مسئلہ حل کردیا ہے۔ انہوں نے موبائل روبوٹ میں جو سینسر نصب کیا ہے وہ دور سے ہی گیس کے اخراج کی اطلاع دے دیتا ہے اور اس طرح کسی فرد کو خود قریب جا کر اس کا پتہ چلانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ گیس مہیا کرنے والی پائپ لائنوں کے ذریعہ بیس فی صد سالانہ گیس لیکیج کے ذریعہ ضائع ہوجاتی ہے جسے اب بچایا جاسکے گا۔ گیس ضائع ہونے سے ایک طرف توانائی کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے اور دوسری طرف ماحولیاتی آلودگی میں بہت اضافہ ہوتا ہے کیونکہ خارج ہونے والی گیسوں میں سب سے زیادہ مقدار میتھین گیس کی ہوتی ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کے بعد زمین کے ماحول کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ اس نئی تحقیق کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے محمد آصف ارائیں نے کہا کہ یہ گیسوں کے اخراج کا کھوج لگانے کے شعبہ میں بہت بڑی پیش رفت ہے اور اس کی دنیا بھر میں پذیرائی کی جارہی ہے۔ وائیٹ ہاؤس کی جانب سے اسے میتھین گیس کے اخراج کی روک تھام میں اہم معاون قرار دیا گیاہے۔ اس تحقیق سے پاکستان بھی بھر پور فائدہ اٹھا سکتا ہے جہاں ملک کے طول وعرض میں گیس کی فراہمی کا ایک وسیع سلسلہ ہے اور اس سے ضائع ہونے والی گیس کو بچا کر گھریلو اور صنعتی استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔

This News is Published in 
Daily AUsaf London 
http://europe.ausaf.pk/wp-content/uploads/2015/07/3.jpg

Daily Azkaar Islamabad
http://azkaar.com.pk/admin/ckfinder/userfiles/images/2015/7/1/p8.jpg

Urdu Net Japan
http://urdunetjpn.com/ur/2015/07/02/muhammad-asif-arain/

Daily Dastak 
http://dailydastak.com/overseas_news_2015/july_2015/105.php

Gujrat Link 
http://gujratlink.com/international/2015/july/01/zd08.gif

Urduline 
http://goo.gl/BUXJXn



1 Jul 2015


Afkare Taza: Urdu Columns and Articles (Urdu Edition)

This website was built using N.nu - try it yourself for free.(info & kontakt)